چنڈی گڑھ، 22جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): دہلی خواتین کمیشن کی صدر سوات مالیوال نے ہندوستانی بیویوں کو چھوڑنے والے این آر آئی مردوں کے خلاف سخت قوانین کاآج مطالبہ کیا۔انہوں نے ایسی خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے قومی سطح پر این آر آئی کمیشن کی وکالت بھی کی۔مالیوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ اگر آج ایک شخص آپ دلہن کو چھوڑ دیتا ہے اور ملک چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے تواسے واپس لانا بہت مشکل ہوتا ہے اس لئے ہمیں سخت قوانین کی ضرورت ہے۔مالیوال نے کہا کہ ہریانہ میں کروکشیتر،کیتھل، کرنال اور حصار جیسی جگہوں سے ایسے معاملے مسلسل سامنے آتے ہیں۔انہوں نے ہریانہ خواتین کمیشن سے این آرآئی شادیوں کے نام پر دھوکہ دہی کے اس طرح کے معاملات کی معلومات دینے کے لیے کہا۔دہلی خواتین کمیشن کی صدرنے کہا کہ وہ این آر آئی شادی تنازعات کو حل کرنے کے لئے وزیر خارجہ سشماسوراج کی طرف سے قائم ماہر کمیٹی کاحصہ ہیں۔دہلی خواتین کمیشن کی صدر مالیوال نے کہا کہ پنجاب کی طرح دیگرریاستوں میں بھی این آر آئی کمیشن ہونے چاہئے جو انسانی حقوق کمیشن کی طرح ہی ”طاقتور“ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر این آر آئی کمیشن ہونا چاہئے اورتمام این آر آئی شادیوں کا اس کے ساتھ رجسٹریشن ہوناچاہئے۔